ابنا: امريکہ طالبان کے ساتھ خفيہ معاہدے کي بنياد پر محمد فضل نامي طالبان کمانڈر کو گوانتانامو جيل سے رہا کرکے افغانستان منتقل کرنا چاہتا ہے جو صوبہ بلخ کے شہر مزار شريف ميں نو ايراني سفارت کاروں قتل ميں ملوث سمجھا جاتا ہےـ
رپورٹ کے مطابق محمد فضل پر ايراني سفارت کاروں کے قتل کے علاوہ افغانستان کے شيعہ مسلمانوں کے قتل عام جيسے سنگين الزامات ہيں ـ
افغانستان کي امن کونسل نے حال ہي ميں کچھ طالبان کمانڈروں کے ناموں کي فہرست امريکہ کو دي تھي اور ان کي رہائي کا مطالبہ کيا تھاـ
تقريبا ايک مہينے سے مغربي ذرائع ابلاغ ميں قطر ميں طالبان کا دفتر کھلنے اور گوانتانامو سے قيديوں کو قطر اور افغانستان منتقل کئے جانے کي خبريں جاري کرتے رہے ہيں.
/169